کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی، پارہ 45 تک جانے کا امکان

Published 17 May, 2021 08:58am
By

محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان "ٹاک ٹے" سے ہماری ساحلی پٹیوں کو کوئی خطرہ نہیں، طوفان کا رخ بھارتی گجرات کی طرف ہے اور یہ کراچی سے 800 کلو میٹر دور نکل چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ روز موسم گرم رہا ہے اور آج بھی شہر کا موسم شدید گرم رہنے امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.