Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ مسئلہ فلسطین اور حکومتی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسئلہ فلسطین اور حکومتی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس پیر کی سہ پہر وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔شہباز شریف کے کیسز سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

اجلاس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور حکومتی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا جبکہ وزیراعظم اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیے پر ہدایات دیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

imran khan

meeting