Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

شہباز شریف کی مہنگائی میں اضافے پر حکومت پر تنقید

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مہنگائی میں اضافے پرحکومت کو...

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مہنگائی میں اضافے پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ادارہ شماریات کی رپورٹ پر اپنے ٹویٹ میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری اعداد و شمار خصوصا اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مہنگائی میں بتدریج اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں ۔حکومت نے کم آمدنی والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔نااہلی ،لالچ اور بے حسی کا مجموعہ ملک کے لئے بری طرح نقصان دہ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

shahbaz sharif