'جتنا مرضی زور لگا لیں شہبازشریف باہر ضرور جائیں گے'

Published 09 May, 2021 08:33pm
By

مسلم لیگ ن کےسینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہبازشریف نے کوئی کک بیکس لئے نہ غیر قانونی فنڈز سے اثاثے بنائے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماؤں نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے اوپر تین سال سے لگائے جانے والے الزامات کی حقیقت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں موجود ہے۔

احسن اقبال بولے کہ حکومت نے شہبازشریف کی کردار کشی کی، جیل میں ڈالا گیا تو کھانے پینے تک کی مانیٹرنگ کی گئی۔

رانا ثناءاللہ بولے کہ فواد چوہدری اور شہزاد اکبر جتنا مرضی زور لگا لیں شہبازشریف باہر ضرور جائیں گے۔

مریم اورنگزیب ایف آئی اےکو چیلنج کرتے ہوئے بولیں کہ اگر انہوں نے دھاوا بولا ہے تو پھر حکومت ثبوتوں کے ساتھ کارروائی کرے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.