Aaj News

فواد چوہدری نے 14 مئی کو عید الفطر ہونے کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے 14 مئی کو ...
Published 09 May, 2021 12:21pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے 14 مئی کو عید الفطر ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

وزیراطلاعات چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عیدالفطر 14 مئی کو ہو گی۔

fawad chaudhry

Information Minister

Islamabad

Eid