مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن...
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کر دیا گیا،وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ، نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نام شامل کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر لیگی رہنماء احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری وفاقی کایبنہ نے سرگولیشن سمری کے ذریعے دی ، کابینہ نے نیب کیسز کے باعث احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے ۔
وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے ، احسن اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں ناروال اسپورٹس سٹی ریفرنس چل رہا ہے۔
Ahsan Iqbal
Islamabad
federal government
ECL
interior ministry
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.