بھارت : 3 لاکھ 82 ہزار افراد کورونا کا شکار،آکسیجن کی قلت برقرار

Published 05 May, 2021 07:31pm
By

بھارت میں کورونا کا قہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین لاکھ بیاسی ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

مثبت کیسز کی شرح اٹھارہ اعشاریہ چھ فیصد ہوگئی، مزید تین ہزارسات سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے،ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔

اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن کی قلت تاحال برقرار ہے،ادھر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی سرکار کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھرایا۔ ۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت وائرس کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.