سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر...
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کوروناازخود نوٹس کی سماعت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ قیمت مقرر نہ کرنے سے سپلائرزمن مانےریٹ وصول کررہے ہیں۔
سی ای اوڈریپ نے عدالت کو بتایا کہ آکسیجن وزارت صنعت کےماتحت ہےہمارااس سےتعلق نہیں،جس پر سپریم کورٹ نےآکسیجن سلنڈرزکی قیمت مقررکرنےکاحکم دے دیا۔
عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ وزارت صنعت وپیداوار2روزمیں سلنڈرکی قیمت کاتعین کرے،قیمت کے تعین کا طریقہ کاربھی واضع کیا جائے۔
قیمت مقررکرنےکاحکم خیبرپختونخواحکومت کی درخواست پرجاری کیاگیا ۔
Chief Justice
Supreme Court
Islamabad
gulzar ahmad
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.