”ن لیگ کاانتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے“

Published 02 May, 2021 01:56pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن)لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انہیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنےولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟ ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.