مریم اورنگزیب کا این اے 249 کا ریکارڈ تحویل میں لینے کا مطالبہ
لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے ...
لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور صوبائی الیکشن کمیشن سے اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائے کہ یہ تھیلے سیلڈ ہیں، انتخابی ریکارڈ فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردو بدل نہ ہو سکے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شک ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔
ECP
karachi
Record
lahore
Maryam Aurangzeb
spokesperson
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.