سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

Published 02 May, 2021 01:22pm
By

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں کورونا وائرس از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی بینچ 5 مئی کو کورونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت کرے گا ۔

جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطا ءبندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل،سیکریٹری صحت اورسیکریٹری داخلہ کونوٹسز جاری کردیئے ۔

اس کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.