سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے 48 ایڈہاک ملازمین کو فارغ کردیا

Updated 01 May, 2021 09:04pm
By

ایف آئی اےنے سپریم کورٹ کے حکم پر48 ایڈہاک ملازمین کوفارغ کردیا ۔فارغ کئے گئے ان48 ملازمین میں سے تین وفات پا چکےجبکہ 6 ریٹائرڈ ملازمین بھی فارغ کردیے گئے ہیں۔

فارغ کئے گئے تمام ملازمین کی مراعات بھی ختم کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےتین رکنی بینچ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کوفوری فارغ کرنےکاحکم دے دیا۔

عدالت نےڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکو15دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس نےکہا کہ عدالتی حکم کےمطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں۔پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ اور انٹرویو کےبغیرآنےوالے تمام ملازمین فارغ کریں ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.