کورونا پھیلاؤ: بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کو 80 فیصد کم کرنیکا فیصلہ

Published 01 May, 2021 12:13pm
By

کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو 80 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔

این سی او سی نے بیرون ممالک کے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایئر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کر کے فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک رہیں گی جبکہ 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

تمام مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔ پاکستان آمد پر ایئر پورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.