کورونا کیسز بڑھنے پر ہسپتالوں پر پریشر کا خدشہ

Published 30 Apr, 2021 06:32pm
By

ماسک پہنیں ، ضرورت پڑنے پر بازار جائیں، بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔

صدر ممکت نے شہریوں سے پھر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔

صدرعارف علوی نے کورونا کی موجودہ صورتحال پرویڈیو پیغام میں کہاکہ خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے ، پاکستان میں تقریباً5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی ، اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اپنائیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ رمضان،تراویح اورعید کے موقع پرماسک پہنیں، بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں، ضرورت پڑنے پر بازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں، ہاتھ بار بار20سیکنڈ کیلئے دھوئیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.