کوروناکی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے،فواد چوہدری

Updated 28 Apr, 2021 12:52pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ بھارت سے آمدورفت پر مکمل پابندی ہے،یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے،اگر پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تومزیدسخت اقدامات کرناپڑیں گے،جس کی تیاری کی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کورونا کی بگڑتی صورتحال پراپنےبیان میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے،یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اوراس پابندی پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی توپاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنےپڑیں گے،اس کیلئے تیاری کی جارہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.