پنجاب :کورونا ایس او پیز، پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات

Published 24 Apr, 2021 11:14pm
By

کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کروانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں۔

کورونا میں ایس او پی پرعملدرآمد کرانے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےپاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگیں۔

پاک فوج کےجوان ایس او پیز پر عملدرآمد کروائینگے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھاگیا، اورمنظوری ہوچکی ہے۔

محکمہ داخلہ پاک فوج کےجوان لاہور،راولپنڈی سمیت 5 اضلاع میں تعینات ہونگے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.