'پاکستان کوروناپر قابو پانے کےلئے سارک ممالک کیساتھ ملکر کام کریگا'
By
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کی بدترین صورتحال کے تناظر میں بھارتی عوام سے ہمدردی اور تعاون کا اظہارکیا ہے۔
ہفتے کو ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے پاکستانی عوام کی جانب سے کورونا کی حالیہ لہر کے تناظر بھارت میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے جو کہ ملک میں شدت اختیار کرچکی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء ایک اور یادہانی ہے کہ انسانی مسائل سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر ردعمل کے متقاضی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان وباء سے نمٹنے کیلئے تیز تر تعاون کےلئے سارک کے رکن ملکوں کے ساتھ کام کرے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.