طلباکوکیمرج امتحانات دینے پرمجبور کرناسمجھ سے بالاتر ہے،مریم نواز

Updated 23 Apr, 2021 02:08pm
By

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ طلباء کو کیمرج امتحانات دینے پر مجبور کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت پاکستان طلباء کو خطرے میں ڈال رہی ہے، بچوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ اہم نہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ طلبا ءکو کیمبرج امتحانات دینے پر مجبور کرنا سمجھ سے باہر ہے،خطے کے دیگر ممالک نے کورونا کے باعث کیمبرج امتحانات ملتوی کردیئےہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزیدکہا کہ حکومت پاکستان طلباءکو خطرے میں ڈال رہی ہے، ہمارے بچوں کی حفاظت سےزیادہ اہم کوئی اور چیزنہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.