لاپتہ افراد کیس، اعزاز کی عدم بازیابی پر برہمی

Published 15 Apr, 2021 11:18pm
By

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے تین سال سےلاپتہ اعزازالحسن کی عدم بازیابی پرشدید اظہار برہمی کیا،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے،وزارت داخلہ کونوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیسز کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں 3سال سےلاپتہ اعزازالحسن کی عدم بازیابی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری کی ٹریول ہسٹری کہاں ہیں ؟

عدالت کا کہنا تھا کہ ہاں یانہ میں جواب دیں،دوسری باتیں مت کریں۔

آئندہ سماعت پرہرصورت شہری کوبازیاب کرائیں،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے،وزارت داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں سےرپورٹ لیکرپیشرفت سےآگاہ کریں،عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.