سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیئے

Published 09 Apr, 2021 02:51pm
By

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری کردیئے،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے ترقیاقی فنڈز کے اجرا ء،خورشید شاہ ‏کی درخواست ضمانت اورایف 8 کچہری چیمبرنظرثانی ‏درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ۔

‏‏چیف جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 13 اپریل کو ایف 8کچہری اسلام آباد ‏میں وکلاء کے چمبرگرانے سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے وکلاء ‏کے چمبر کے گرانے کا حکم دیا تھا ۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 12 اپریل کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ترقیاتی فنڈز اجراء کخلااف ‏درخواست پرسماعت کرے گا۔

اسی روز جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ ‏جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزمان حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ‏ضمانت پرسماعت کرے گا۔

جسٹس مشیرعالم کی سر براہی میں 3رکنی بینچ 15‏اپریل کو خورشید شاہ کی درخواست ‏ضمانت پرسماعت کرے گا۔

اسی روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کیس سے ‏متعلق اپیل بھی سماعت کیلئے فکس کر دی گئی اور یہی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.