Aaj News

سلیم مانڈوی والا اور دیگر پر فردجرم کی کارروائی 14 اپریل تک مؤخر

اسلام آباد:احتساب عدالت نے کڈنی ہلزریفرنس میں پیپلزپارٹی کے...
Updated 08 Apr, 2021 11:17am

اسلام آباد:احتساب عدالت نے کڈنی ہلزریفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ءسلیم مانڈوی والا اور دیگر پر فرد جرم کی کارروائی 14 اپریل تک مؤخر کردی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کڈنی ہلزریفرنس کی سماعت کی ،سلیم مانڈوی والا بینچ کے روبرو پیش ہوئے ۔

جج نےاستفسار کیا کہ آج تو فرد جرم عائد کرنا تھی باقی ملزمان کیوں نہیں آئے،جس پر وکلا ءصفائی نے بتایا کہ ایک ملزم کورونا ویکسین لگوانے کے باعث پیش نہیں ہورہا، آئندہ سماعت پر ملزمان آ جائیں گے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے فرد جرم کی کارروائی14 اپریل تک مؤخر کر دی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Saleem mandviwala

Islamabad

PPP

court