تحریک لبیک کے مطالبات پرقرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

Published 07 Apr, 2021 05:00pm
By

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پرمشتمل قرارداد عید سےپہلےپارلیمنٹ میں پیش کرنےکافیصلہ ہو گیا۔معاہدے پر عملدرآمد کےلئے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک لبیک سےمعاہدے پرغورکےلئےاجلاس ہوا۔وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،شیخ رشید اور نورالحق قادری نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرانس کے سفیرکی ملک بدری کےلئے قرارداد پارلیمنٹ سےمنظوری کروانے کی تجویز پرغور کیا گیا۔معاہدے پرعملدرآمد کی حکمت عملی کےلئے دیگر پارلیمانی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائےگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.