نوازشریف کی جائیدادضبطگی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب سےجواب طلب

Updated 07 Apr, 2021 12:14pm
By

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب سے جواب مانگ لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دائر درخواست پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر اور مریم نواز کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نوازشریف کی جائیداد ضبطگی سے متعلق جواب جمع کرا دیا ہے، مریم نواز کے وکیل نیب جواب پرجرح کر لیں، جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ پہلے دیگر درخواستوں پر بھی نیب کا جواب آ جائے۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کا کہتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.