'جو باپ کا نہیں وہ کسی کا نہیں'

Published 05 Apr, 2021 09:27pm
By

پیپلز پارٹی رہنماء مولابخش چانڈیو کہتے ہیں وزیراعظم کووسائل کادیرسےپتاچلا۔وزیراعظم کوپہلےکس چیزکاپتاتھا؟

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چین اورایران کی باتیں ان کاخواب ہیں۔حکومت نااہل ہے،اپناعلاج ڈھونڈیں۔اصل خرابی وزیراعظم ہاؤس میں ہے۔

انہوں نے کہاآپ میں انقلابی لیڈر والی کوئی بات نہیں۔وسائل کی چابی اپوزیشن کےپاس نہیں،حکومت کےپاس ہے۔نااہل حکومت کےپاس مسائل کاحل نہیں۔

مولابخش چانڈیو نےشوکاز نوٹس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاہراچھےآدمی کوباپ کی اطاعت کرنی چاہیئے۔جو باپ کا نہیں وہ کسی کانہیں۔راناثناءاللہ پربولیں گے تو اتحادختم ہوجائےگا۔جب بھی موقع ملتاہےپیپلزپارٹی کےخلاف بولتے ہیں۔شوکازکاجواب دیناجانتےہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.