کراچی :مقامی بلڈرز سے 3 کروڑ لوٹ لیے گئے
کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مسلح ڈاکو مقامی بلڈر کے تین کروڑ مالیت کے پرائز بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات بینک کے باہر کی گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی۔
شہر قائد میں ڈکیت آزاد، مسلح ڈاکو جمشید روڈ پر مقامی بلڈر کے تین کروڑ کے پرائز بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان بلڈر کے ملازم سے تین کروڑ مالیت کے پرائز بونڈ لوٹے، واردات جمشید روڈ نمبر 2 میں بینک کے باہر کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان تعاقب میں تھے، چار موٹرسائیکلوں پر 6 ملزمان نے ٹارگیٹڈ کارروائی کی ہے۔
مقامی بلڈر کو 3 روز قبل تین کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی تھی، لوٹے گئے پرائز بانڈ 25 ہزار روپے کی شکل میں تھے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.












Comments are closed on this story.