سینیٹر رضا ربانی نے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا

Published 05 Apr, 2021 01:35pm
By

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رضاربانی نے سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کرتےہوئے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں کے درمیان اختیارات کی بات ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینیٹ کے اختیارات کم ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ ایوانوں کے اختیارات برابر ہونے چاہئیں، بل میں سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، آئین کے آرٹیکل 57,62,72,73,86,89,126,159،160,162 اور 166 میں ترمیم کی جائے۔

سینیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کہ صوبے کے وزیراعلی کو سینیٹ میں بولنے کا اختیار دیا جائے، سینیٹرمتعلقہ علاقے سے ہو، ووٹ منتقل کرا کر دوسرے علاقے سے نہ آئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.