'اپوزیشن نے ڈھائی سال کوشش کی لیکن وہ عمران خان کو نہیں ہٹا سکی'
By
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن نے ڈھائی سال کوشش کی لیکن وہ عمران خان کو نہیں ہٹا سکی۔ انہوں نے تیس مارخان بن کر دیکھ لیا ہے،اب پالیسی پرنظرثانی کریں اور مذاکرات پر آئیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نابالغوں کی جماعتیں بن گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی میں جو لوگ بے نظیرکےساتھ تھے وہ اب تحریک انصاف میں ہیں۔ عمران خان کے سوا کسی جماعت کے پاس اگلے الیکشن کےلئے پورے امیدوار بھی نہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.