کورونا کی تیسری لہر: بغیر ماسک پارلیمنٹ ہاؤس آنے والوں پر پابندی عائد

Published 01 Apr, 2021 03:33pm
By

اسلام آباد:کوروناوائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باعث سینیٹ سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس بغیرماسک آنے والوں پر پابندی عائد کردی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے نئی ہدایات پرمبنی مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق تمام ملازمین، افسران کے ماسک کےاستعمال کو لازمی قرار دےدیا گیا۔

کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر مہمانوں کی پارلمینٹ ہاؤس آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تمام ملازمین اورافسران کےماسک کے استعمال کولازمی قراردیا گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر پارلیمنٹ ہاؤس کی بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کیا جائےگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.