آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

Published 31 Mar, 2021 10:29pm
By

لاہور ہاٸی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ پراسیکیوٹر فیصل بخاری بیمار ہیں، کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس سے متعلق تمام معلومات پراسیکیوٹر فیصل بخاری کے پاس ہیں، آئندہ ہفتے میں کوئی روز سماعت کے لیے رکھ لیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سماعت کل کر لیتے ہیں آپ فائل پڑھ کر آئیں جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

PPP