مریم نواز کے علاج کیلئے نوازشریف کے ذاتی معالج کی لندن سےلاہورآمد

Published 31 Mar, 2021 03:27pm
By

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچے۔

ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنے کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔

مریم نواز کی طبعیت ایک ہفتے سے خراب تھی، ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

مریم نواز 3 روز سے تمام سیاسی اور خاندانی سرگرمیاں ختم کرکے رائے ونڈ میں آرام کر رہی ہیں، انہیں تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.