Aaj News

پی ایس70بدین میں ضمنی انتخاب: سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس70بدین میں...
Published 31 Mar, 2021 11:54am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس70بدین میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سرکاری افسران کے تقررو تبادلوں اور نئی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب مکمل ہونے تک ضلع میں افسران کے تبادلوں پر پابندی ہوگی،وفاقی،صوبائی یا بلدیاتی اداروں کی جانب سے حلقہ میں نئی ترقیاتی اسکوم ں پرپابندی ہو گی،پی ایس 70میں ضمنی انتخاب20مئی کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس 70 بدین کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ECP

Islamabad

sindh

by election

PS 70 Badin

Govt