Aaj News

'رجسٹرڈ ویکسین کیلئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں'

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صوبوں پر...
Published 29 Mar, 2021 11:25pm

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صوبوں پر ویکسین حاصل کرنے پر کوئی قدغن نہیں،رجسٹرڈ ویکسین کے حصول کیلئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں ۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وضاحت کی اور کہا پنجاب، اسلام آباد اور پشاور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، ویکسین کی قیمت پر کچھ معاملات سامنے آئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چند دن میں پرائیویٹ سیکٹر بھی ویکسین مارکیٹ میں لے آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے خود بھی کورونا ویکسین منگوا سکتے ہیں، انہیں کسی این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔

coronavirus

SAPM

covid

Dr Faisal Sultan