کورونا ایس او پیز، تاجروں کی عملدرآمد کی یقین دہانی

Published 29 Mar, 2021 10:17pm
By

لاہور کی تاجر برادری نے مارکیٹیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔

تاجر برادری کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت مارکیٹیں بند کرنے سے پہلے دورہ ضرور کریں، غیر مطئیین صورت حال پر فیصلہ لیا جائے۔

حکومت کی جانب سے مارکیٹس بند کرنے کے اقدام پر لاہورہال روڈ کے صدر بابر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں دکانداروں اور گاہکوں کو ماسک پہنے کی تلقین کررہےہیں۔ حکومت کوئی بھی بڑا فیصلہ لینےسے پہلے مارکیٹیوں کا ضرور دورہ کریں۔

لاہور کی تاجربرادری کے صدور کا کہنا تھا کہ رمضان اور عید کےدوران مارکیٹں بند رکھنے کے متحمل نہیں، حکومت کے ساتھ ہر طرح کاتعاون کرنےکیلئے تیار ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.