وزیراعظم کی رمضان میں پناہ گاہوں و لنگرخانوں میں سحر و افطارکے انتظامات کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں اورلنگرخانوں میں...
وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں اورلنگرخانوں میں سحروافطارکے انتظامات کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کاکہنا ہےکہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت سحروافطارکا بہترین بندوبست کیا جائے۔
وزیراعظم کی ہدایت پرسینیٹرفیصل جاوید نے اسلام آباد میں جی نائن کی پناہ گاہ کادورہ کیا۔جہاں مستحقین اورانتظامیہ سے ملاقات کےساتھ سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔
پناہ گاہ میں موجود مزدوروں نے وزیراعظم کی صحتیابی کےلئے دعائیں بھی کیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ پناہ گاہ میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اختیار نہ کی جائے۔
انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم صحتیابی کے بعدجلد پناہ گاہوں کا دورہ کریں گے۔
imran khan
pm
covid
Faisal Javed
Workers
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.