لاہورپولیس کا قبضہ گروپس کیخلاف ایکشن،منشا بم کے تین بیٹے گرفتار

Published 27 Mar, 2021 01:24pm
By

لاہور پولیس نے قبضہ گروپوں کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے منشا بم کے تین بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ رات شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی اور ساتھ ہی سونے کی چین اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.