وفاقی حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا
By
وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے اس حوالے سے باقاعدہ آرڈیننس منظور کیا تھا۔ جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہو جانی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.