عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی منظوری دی

Updated 26 Mar, 2021 02:29pm
By

اسلام آباد:آئی ایم ایف سے 50کروڑ ڈالر منظوری کے بعد عالمی بینک کی جانب سے بھی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے گرانٹ منظور کی گئی ہے، پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر ملے گئیں، اس رقم کی فراہمی سے غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

رقم غربت مٹاؤ پروگرام کیلئے استعمال کی جائے گی، کورونا وبا کے باعث لاکھوں خاندان معاشی مشکلات سے دو چار ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.