لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت منظور

Published 22 Mar, 2021 07:45pm
By

لاہور کی مقامی عدالت نے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت 30 مارچ تک منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ طلب کرلیا-

ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنجوتہ نے نون لیگی رہنماء جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جاوید لطیف کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کیخلاف ایف آئی آر سیاسی بنیادوں پر درج کی گئی، درخواست گزار ایک سیاسی شخصیت اور رکن اسمبلی ہے۔

ایف آئی آر میں لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں جن کا مقصد درخواستگزار کو بلیک میل کرنا اور دباؤ ڈالنا ہے۔

عدالت نے جاوید لطیف کی پچاس پچاس ہزار روپے کی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ طلب کرلیا-

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

PPP