Aaj News

دو سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد

پشاور: پہاڑی پورہ میں ننھے بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔...
Published 20 Mar, 2021 12:35pm

پشاور: پہاڑی پورہ میں ننھے بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ننھے بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، 2 سالہ فرمان کا تعلق پارا چنار سے تھا۔

پولیس حکام کے مطابق بچہ اپنے چچا کے گھر گل آباد آیا ہوا تھا، بچہ کھیلنے کے لئے باہر نکلا اور گم ہوگیا، تاہم تلاش کے بعد اس کی بوری بند لاش ملی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

peshawar

Child Rape