انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا

Published 18 Mar, 2021 07:11pm
By

انٹربینک میں امریکی ڈالرمزیدسستاہوگیا۔امریکی کرنسی کی قیمت29پیسےکمی کےبعد155روپے45پیسےپرآگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر20پیسےکمی سے 156 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین مزید29پیسے کمی سے 155روپے45پیسے پر بند ہوا۔

اگست سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 12روپے 95پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اگست میں امریکی کرنسی کی قیمت 168 روپے 40 پیسےکی بلند ترین سطح پر دیکھی گئی تھی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈالر آنے کے بعدروپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.