Aaj News

پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا...
Published 18 Mar, 2021 02:42pm

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا، یوسف رضا گیلانی یا شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی اپنے اراکین سینیٹ کے دستخطوں کے ساتھ درخواست چند دن میں سینٹ سیکرٹریٹ جمع کروائے گی۔

پیپلز پارٹی نےسینٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے، یوسف گیلانی یا شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈرنامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے پاس سینٹ میں اپنے 21ووٹ ہیں جبکہ اے این پی اور بی این پی مینگل بھی پیپلز پارٹی کی حمایت کریں گے، دونوں جماعتوں کے سینیٹ میں دو، دو ارکان ہیں۔

opposition

Islamabad

PPP

senate

Yousuf Raza Gilani

Sherry Rehman