لانگ مارچ، حتمی فیصلہ کل متوقع

Published 15 Mar, 2021 08:25pm
By

لانگ مارچ سے متعلق حتمی فیصلہ کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی افادیت کیلئے استعفوں کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے حتمی فیصلہ کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ کیلئے مکمل تیار ہیں،لیکن لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے پارلیمنٹ سے استعفے دینا ضروری ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.