سربراہی اجلاس میں اسعفوں کا حتمی فیصلہ متوقع

Published 13 Mar, 2021 09:50pm
By

پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ سربراہی اجلاس میں استعفوں کا حتمی فیصلہ کرینگے، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے استعفے پارٹی قیادت کو مل چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ٹانک کی مجالس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمہ کے لئے کارکن لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں،

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا حتمی فیصلہ سربراہی اجلاس میں کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے استعفے پارٹی قیادت کو مل چکے ہیں، سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کا طریقہ کار طے ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.