پنجاب: کورونا کیسز میں اضافہ ،کاروباری اوقات میں تبدیلی
پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پانچ فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں سخت کر دیں۔ جشن بہاراں، عوامی اجتماعات، شادی ہالز، مارکیٹ، مزارات اور سینما گھر اتوار سے دو ہفتے کیلئے بند، مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کورونا ٹیسٹوں کی 5 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں اتوار سے کھیلوں کی سرگرمیاں، جشن بہاراں، عوامی اجتماعات، مزارات، سینما ہال، شادی ہالز اور مارکیز میں شادیوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی۔
پارکس، مارکیٹس اور بازار شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی۔ دودھ، دہی کی دوکانیں، میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بننے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الیکشن میں پی ڈی ایم کو فاش شکست ہوئی، اپوزیشن کو اب سکون سے بیٹھ کر اگلے الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.