پنجاب: گجرانوالا اور لاہور کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون

Published 09 Mar, 2021 07:47pm
By

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر گوجرانوالاکے20لاہورکے5علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جبکہگجرات کے3مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیا

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالا اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گوجرانوالا کے بیس، لاہور کے پانچ اور گجرات کے مزید تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔ میڈیکل اسٹورز، دودھ اور گوشت کی دکانیں، اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.