Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری

پنجاب میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور...

پنجاب میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں زیادہ کورونا کیسز کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں پچاس فیصد حاضری کے احکامات پر عمل بھی نہ ہوسکا والدین پر تاحال خوف کی فضا چھائی ہے۔

کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پنجاب کے سات شہروں میں پچاس فیصد طلبہ کی حاضری کے حکم نامے کے باوجود مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

سکولوں کے باہر والدین چھوٹے بچوں سے متعلق کافی زیادہ ڈرے ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی لیول ہو یا پھر پلے گروپ، تمام تعلمی اداروں میں مکمل طور پر ایس اوپی پر عمل بھی نہیں کیا جارہا۔ طلبہ بھی ماسک اور سماجی فاصلوں کو نظر انداز کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے احکامات کے بعد اب تک ایس اوپی کی خلاف ورزیوں پر صوبے میں پچاس سے زائد سکولوں کو نوٹس ہوا جبکہ تین سکولوں کو پچاس فیصد حاضری کے احکامات پر عمل نہ کرنے کے باعث شوکاذ نوٹس بھی جاری کیاجاچکا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

coronavirus

covid