اسپیس ایکس کا راکٹ تباہ ہوگیا

Published 04 Mar, 2021 08:47am
By

امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کا نیا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ ہائی ایلٹی ٹیوڈ فلائٹ ٹیسٹ کے بعد پہلی بار اترا، لیکن کنکریٹ کے پیڈ پر کھڑا ہونے کے کچھ ہی منٹ بعد پھٹ گیا۔

فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دھماکہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا۔

اسپیس ایکس کا اسٹارشپ راکٹ سیریل نمبر 10 (SN 10) کنکریٹ پیڈ پر اترنے سے قبل 32،800 فٹ اونچائی تک اڑا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی Starship راکٹ تیار کر کے اسے مریخ پر بھیجنے کی خواہش مند ہے۔

اس سے پہلے بھی کمپنی کے دو راکٹ گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.