فرانس کے سابق صدر سرکوزی کو تین سال قید کی سزا

Published 01 Mar, 2021 08:38pm
By

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو بد عنوانی ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر سرکوزی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام تھا۔

سابق صدر کی 3 سال قید کی مدت میں سے 2 سال کو معطل کردیا گیا ہے۔

فیصلے کی رو سے سارکوزی ایک سال کی سزا گھر پر نظر بند ہو کر پوری کر سکتے ہیں۔

نکولس سارکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.