پی ایس ایل : پشاور زلمی فاتح

Published 27 Feb, 2021 12:15am
By

پاکستان سپرلیگ سکس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مسلسل تیسری شکست ہوئی ہے۔ کراچی میں پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیل کر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد نے اکیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔ تعاقب میں پشاورزلمی نے کرارا جواب دیا۔ حیدرعلی نے ففٹی، امام نے اکتالیس اور شعیب ملک نے چونتیس رنز بنائے۔

ردرفورڈ اور وہاب ریاض نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔ اور حالیہ سیزن میں دوسری فتح اپنےنام کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.