Aaj News

انٹربینک: روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی تبدیلی

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
Published 22 Feb, 2021 06:54pm

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر 3 پیسے کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 3 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس سے ڈالر 159 روپے 10 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 07 پیسے پر بند ہوا ہے۔

america currency

State Bank Of pakistan

USA